پاکستان کیخلاف سازش کے پیچھے اسرائیل ملوث ہے:پروفیسر استنبول یونیورسٹی

16

استنبول یونیورسٹی کے پروفیسر اور سینٹر فار اسلام اینڈ گلوبل افیئرز کے ڈائریکٹر Sami Al-Arian نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں میں اسرائیل ملوث ہے اور پاکستان کو اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے اسرائیل سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سمیع الاریان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی نظر پاکستان کے جوہری پروگرام پر ہے، اس لیے پاکستان کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جو سازشیں ہو رہی ہیں، ان میں اسرائیل کا کردار نظر آتا ہے۔

سمیع الاریان نے مزید کہا کہ Saudi Arabia، Pakistan، Turkey اور Iran کو مل کر ایک مشترکہ سیکیورٹی اتحاد قائم کرنا چاہیے تاکہ خطے کے ممالک اپنی عوام کی حفاظت خود یقینی بنا سکیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ