رونالڈو نے فرانسیسی فٹ بالر کی طواف کعبہ کی ویڈیو پوسٹ کر دی

45

سعودی فٹبال لیگ میں کھیلنے والے معروف پرتگالی فٹبالر Cristiano Ronaldo نے فرانسیسی فٹبالر Karim Benzema کی خانہ کعبہ میں طواف کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ری پوسٹ کر دی، جس نے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔

کریم بینزیما کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں مسجد الحرام میں طوافِ کعبہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ رونالڈو کی جانب سے اس ویڈیو کو ری پوسٹ کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں اور اس عمل کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں فٹبال کھیلنے کے بعد رونالڈو کو کئی مواقع پر روایتی سعودی لباس میں بھی دیکھا جا چکا ہے، جس پر ان کے مداح مثبت ردعمل دیتے رہے ہیں۔

رونالڈو اور بینزیما دونوں اس وقت سعودی پرو لیگ کے نمایاں کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں اور دنیا بھر میں ان کی بڑی فین فالوونگ موجود ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ