میں ان پے ہنستا ہوں جو کچھ نہیں جانتے : ٹرمپ

13

امریکی صدر Donald Trump نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان لوگوں پر ہنستے ہیں جو مذاکرات کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکن پارٹی کے بعض نام نہاد ارکان اور “احمق لوگوں” کی باتوں پر حیران ہیں، کیونکہ ایسے افراد ان معاملات پر تبصرے کر رہے ہیں جن پر ابھی تک مذاکرات ہی نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کمزور اور ناکام لوگ ہمیشہ خراب پالیسیوں اور ناکام امیدواروں کی حمایت کرتے آئے ہیں، جبکہ وہ ان کی ہر کامیابی پر بلاجواز تنقید کرتے رہتے ہیں۔

امریکی صدر نے ایران سے متعلق امریکی جھنڈے والے نقشے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی، جس نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہونے والا ممکنہ معاہدہ یا تو “بہت عظیم اور بامعنی” ہوگا یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے سابق امریکی صدر Barack Obama کی انتظامیہ کے ایران جوہری معاہدے کو “تباہ کن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا کھلا راستہ فراہم کیا تھا

مزید خبریں

آپ کی راۓ