
ملک بھر میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات منعقد کیے جا رہے ہیں جہاں مسلمان اُمتِ مسلمہ کی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کر رہے ہیں۔ نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد شہری ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دے رہے ہیں جبکہ سنتِ ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
دوسری جانب Masjid al-Haram مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور Al-Masjid an-Nabawi مسجد نبوی مدینہ منورہ میں نمازِ عید کے عظیم اجتماعات منعقد ہوئے جہاں لاکھوں فرزندانِ اسلام نے عبادات میں شرکت کی۔
ادھر امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک میں مقیم مسلمان بھی آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہے ہیں