
عید قرباں کے موقع پر ایران کے دارالحکومت Tehran میں ہزاروں افراد نے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے حق میں مظاہرہ کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے انقلاب اسکوائر پر جمع ہو کر ایرانی پرچم لہرائے اور حکومت و سپریم لیڈر کے حق میں نعرے بازی کی۔
مظاہرے میں شریک مردوں اور خواتین نے “ہماری جانیں سید مجتبیٰ پر قربان” کے نعرے لگائے جبکہ عید قرباں کے موقع پر یکجہتی اور وفاداری کے اظہار کو ایرانی قیادت کے ساتھ عوامی حمایت قرار دیا جا رہا ہے