امریکہ کا ایرانی مینوفیکچرنگ تنصیب پر حملے کا دعوی

17

امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے 4 ڈرون مار گرائے اور ایک ڈرون مینوفیکچرنگ تنصیب کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے بیان کے مطابق ایران پر ایک ہفتے میں امریکا کا یہ دوسرا فضائی حملہ ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ حملے کے وقت مذکورہ تنصیب پر مبینہ طور پر 5 ڈرونز تعینات کیے جا رہے تھے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے کویت کی جانب ایک بیلسٹک میزائل داغا، جسے کویتی فورسز نے کامیابی سے تباہ کردیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزی سے قبل ایران کی جانب سے 5 خودکش ڈرون فائر کیے گئے، جبکہ آبنائے ہرمز اور اس کے اطراف امریکی مفادات کے لیے خطرہ سمجھے جانے والے ڈرونز کو مار گرایا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بندر عباس میں قائم ایک ایرانی زمینی کنٹرول مرکز سے چھٹے ڈرون کی لانچنگ کو بھی ناکام بنا دیا گیا۔

دوسری جانب ایران کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بندر عباس پر امریکی حملے کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ جس اڈے سے ایران پر حملہ کیا گیا وہاں جوابی کارروائی کی گئی، جبکہ 3 جہازوں کو آبنائے ہرمز میں داخل ہونے سے روک دیا

مزید خبریں

آپ کی راۓ