ہم ایران سے واپس جانے لگے ہیں: ٹرمپ

15

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کردی گئی ہے اور امریکی جہاز اب واپسی کا عمل شروع کر سکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو اس بات پر متفق ہونا ہوگا کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار یا ایٹم بم حاصل نہیں کرے گا جبکہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی نیوکلیئر ڈسٹ تقریباً منہدم پہاڑوں کے نیچے گہرائی میں دفن ہے اور افزودہ یورینیم کی یہ تباہی 11 ماہ قبل امریکی بی ٹو بمبار حملے کے نتیجے میں ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اس ایرانی نیوکلیئر ڈسٹ کو زمین سے نکالے گا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ چین اور امریکا کے پاس یہ تکنیکی صلاحیت موجود ہے اور یہ کام ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے تعاون سے انجام دیا جائے گا۔ ان کے مطابق ایرانی نیوکلیئر ڈسٹ کو نکال کر دوبارہ تباہ کیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کئی دیگر معاملات پر بھی اتفاق ہوچکا ہے اور اب وہ سچویشن روم میں حتمی فیصلے کے لیے اجلاس کر رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز میں موجود تمام آبی بارودی سرنگوں کو ختم کیا جائے گا۔ امریکی صدر کے مطابق زیرِ آب مائن سویپرز کے ذریعے کئی سرنگوں کو دھماکے سے تباہ کیا جاچکا ہے جبکہ ایران فوری طور پر باقی ماندہ سرنگیں ہٹائے گا یا تباہ کرے گا۔

امریکی صدر نے زور دیا کہ بحری آمد و رفت کے لیے آبنائے ہرمز کو بغیر کسی ٹول ٹیکس کے کھو

مزید خبریں

آپ کی راۓ