پاسداران انقلاب کا خفیہ امریکی اڈے پے حملہ

25

س فورس نے ایک ایسے فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے جسے مبینہ طور پر امریکا نے جزیرہ سیریک میں واقع ایک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور پر حملے کے لیے استعمال کیا تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے سرکاری بیان میں اس فضائی اڈے کے درست مقام کی تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی حالیہ امریکی حملے کے جواب میں کی گئی۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے یہ جوابی کارروائی صوبہ ہرمزگان کے جزیرہ سیریک پر امریکی حملے کے چند گھنٹوں بعد عمل میں لائی گئی، جسے ایرانی حکام نے کامیاب آپریشن قرار دیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف اس نوعیت کی جارحانہ کارروائیاں دوبارہ کی گئیں تو ان کا مزید سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ دوسری جانب کویت کی جانب سے بھی اپنی فضائی حدود میں مبینہ میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث خلیجی خطے کی سیکیورٹی صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ