وہ تیسرا ملک کون تھا جس نے بھی ایران پے حملے کئے؟

9

ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ فعال تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات نے امریکا اور اسرائیل کے تعاون سے ایران کے مختلف اہم مقامات پر درجنوں خفیہ فضائی حملے کیے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف جنگ کے سرگرم مرحلے سے لے کر اپریل میں جنگ بندی کے اگلے روز تک اماراتی فضائیہ نے ایران کے اندر متعدد اہداف کو نشانہ بنایا۔

اخبار کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کے لیے درکار انٹیلیجنس اور خفیہ معلومات امریکا اور اسرائیل کی جانب سے فراہم کی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اماراتی فضائی حملوں کا ہدف قشم اور ابو موسیٰ کے جزائر، بندر عباس، لاوان جزیرے پر واقع آئل ریفائنری اور عسلویہ کا پیٹروکیمیکل کمپلیکس تھے۔

رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کے تزویراتی، توانائی اور فوجی نوعیت کے اہم مراکز کو نقصان پہنچانا تھا۔

تاہم ایران، متحدہ عرب امارات، امریکا اور اسرائیل کی جانب سے اس رپورٹ پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا

مزید خبریں

آپ کی راۓ