پاکستان اور آسٹریلیا کا فائنل ٹاکرہ جاری

1

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مہمان ٹیم کو 157 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان جوش انگلس 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ مارنس لبوشین اور ایلکس کیری نے 19، 19 رنز بنائے۔ ایڈم زیمپا نے 10 رنز اسکور کیے، جبکہ دیگر کوئی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔

پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، شاداب خان اور ابرار احمد نے 2، 2 جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پاکستان نے پہلا جبکہ آسٹریلیا نے دوسرا میچ جیتا تھا، اور اب فیصلہ کن معرکہ جاری ہے۔

پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس کے موقع پر کہا تھا کہ ٹیم کو بہتر بولنگ کرنا ہوگی اور اسپنرز کو مدد ملنے کی امید ہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جس میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، بابر اعظم، غازی غوری، سلمان آغا، عبدالصمد، شاداب خان، عرفات منہاس، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ