راولا کوٹ آزاد کشمیر میں پرتشدد جھڑپیں چار اہلکار جاں بحق

13

راولاکوٹ میں احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق جبکہ ایک درجن سے زائد اہلکار زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔ زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بعد ازاں پرتشدد عناصر نے سی ایم ایچ راولاکوٹ کے باہر بھی ہنگامہ آرائی کی، جس کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

دوسری جانب عوامی ایکشن کمیٹی کے مؤقف پر مختلف سیاسی حلقوں میں بحث جاری ہے، جبکہ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت نے تشدد اور انتشار کی مذمت کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے پرامن اور جمہوری راستہ اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرار ہے جبکہ حکام نے عوام سے امن و امان برقرار رکھنے میں تعاون کی اپیل کی ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ