
فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں 8.2 شدت کا طاقتور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد بحرالکاہل کے مختلف علاقوں کے لیے سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔
امریکی سونامی وارننگ سسٹم کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کے خطرے کے پیشِ نظر فوری الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ انڈونیشیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کو بھی ممکنہ سونامی کے خطرے سے خبردار کیا گیا ہے۔
جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ ادارے نے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 7.3 بتائی تھی، تاہم بعد ازاں اسے بڑھا کر 8.2 کر دیا گیا۔
زلزلے کے فوری بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، جبکہ متعلقہ حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور ساحلی علاقوں میں احتیاطی اقدامات جاری ہیں۔
ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور ساحلی علاقوں سے دور رہی