جی بی میں حکومت سازی کے لئے پیپلز پارٹی کو ن لیگ کی ضرورت

17

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کو مسلم لیگ (ن) کی حمایت کی ضرورت ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں بیٹھے گی یا حکومت کا حصہ بنے گی، اس بارے میں حتمی فیصلہ پارٹی کی مقامی قیادت کرے گی۔

پروگرام میں شریک پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہد خٹک نے گلگت بلتستان کے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے نتائج مسترد کر دیے۔

آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آغا رفیع اللہ نے کہا کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں پوشیدہ ہے۔

تاہم طارق فضل چوہدری نے واضح کیا کہ آزاد کشمیر میں شرپسند عناصر کے ساتھ کسی صورت مذاکرات نہیں کیے جائیں گے

مزید خبریں

آپ کی راۓ