امریکہ نے ایران پے بڑا حملہ کردیا

20

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے خلاف دفاعی نوعیت کے حملے شروع کر دیے ہیں۔

سینٹ کام کے مطابق یہ کارروائی امریکی فوج کے ایک اپاچی ہیلی کاپٹر کے گرائے جانے کے جواب میں کی گئی، جبکہ حملوں کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بجے کیا گیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے ساحلی علاقے سیریک میں میزائل حملہ ہوا، جبکہ صوبہ ہرمزگان کے مشرقی علاقوں میں بھی متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی جزیرے قشم کو بھی نشانہ بنایا گیا، جبکہ بندر عباس میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تاحال ایرانی حکام کی جانب سے حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات یا جانی نقصان کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا

مزید خبریں

آپ کی راۓ