
ذرائع کے مطابق عمران خان کو سخت سیکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لایا گیا، جہاں ان کی آنکھوں کا فالو اپ طبی معائنہ کیا جائے گا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے معائنے اور ضروری طبی جانچ مکمل ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق معائنے کے دوران سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ اسپتال کے اطراف بھی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے