
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں دفاعی امور اور سروسز کے لیے مجموعی طور پر 3 ہزار 10 ارب 90 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، جبکہ دفاعی انتظامیہ کے لیے 10 ارب 90 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق دفاعی سروسز کے لیے 3 ہزار ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ دفاعی ملازمین کے اخراجات کی مد میں 967 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق دفاعی آپریٹنگ اخراجات کے لیے 743 ارب 46 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ دفاعی فزیکل اثاثہ جات کے لیے 925 ارب 83 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
اسی طرح دفاعی سول ورکس کے لیے 363 ارب 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ ملکی دفاعی ضروریات اور سیکیورٹی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ میں دفاعی شعبے کے لیے خاطر خواہ فنڈز فراہم کیے گئے ہیں