آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کا شیڈول جاری

1

تہران: ایرانی میڈیا کے مطابق شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ، تدفین اور الوداعی تقریبات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آیت اللّٰہ خامنہ ای کے جسدِ خاکی کے ساتھ الوداعی تقریبات 4 اور 5 جولائی کو تہران میں منعقد ہوں گی، جبکہ 6 اور 7 جولائی کو بالترتیب تہران اور قم میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق 9 جولائی کو آیت اللّٰہ خامنہ ای کو مشہد میں روضہ امام رضاؑ کے حرم میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

منتظمین کی جانب سے ایران کے عوام، عالمِ اسلام کے پیروکاروں اور دنیا بھر کے افراد کو تقریبات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں اور عوامی تنظیموں نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور توقع ہے کہ تقریبات میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے آیت اللّٰہ خامنہ ای کے قریبی ساتھی اصغر حجازی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی میڈیا کے مطابق 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں آیت اللّٰہ خامنہ ای شہید ہوئے تھے، جس کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا رہبر منتخب کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کے خاندان کے بعض افراد بھی جاں بحق ہوئے

مزید خبریں

آپ کی راۓ