
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر باضابطہ دستخط کر دیے گئے ہیں۔
امریکی نائب صدر جی ڈی وینس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انہوں نے امریکا کی جانب سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
جی ڈی وینس کے مطابق ایران کی نمائندگی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کی اور انہوں نے ایرانی حکومت کی جانب سے دستاویز پر دستخط کیے۔
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی اور سفارتی روابط کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے