پاکستان قطر کے ثالثوں کی درخواست کہ متن کو ابھی روکیں: جے ڈی وینس

1

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ قطری اور پاکستانی ثالث کاروں نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی مفاہمتی یادداشت کا مکمل متن فوری طور پر جاری نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکی انتظامیہ امریکی عوام کو امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کی تمام تفصیلات سے آگاہ کرنا چاہتی ہے، تاہم ثالثی میں شامل فریقوں کی درخواست پر معاہدے کا متن فی الحال جاری نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کی تفصیلات جمعے کو منظر عام پر آجائیں گی اور یہ معاہدہ امریکی عوام کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آئندہ چند روز میں پاکستان کی میزبانی میں سوئٹزرلینڈ میں امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ جے ڈی وینس کے اس دعوے پر پاکستان کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ