گاڑیوں کے خریداروں کےلئے بڑی خوشخبری

1

وفاقی حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق پالیسی میں نرمی کرتے ہوئے جولائی سے پانچ سال تک پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی 40 فیصد سے کم کر کے 30 فیصد کی جائے گی۔ سیکریٹری تجارت جواد پال کے مطابق یہ اقدامات آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اصلاحات کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کی مخالفت کے باعث پنسل، کاپیوں اور دیگر اسٹیشنری اشیا پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز منظور نہ ہو سکی۔ ادھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے کسٹمز قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت منی لانڈرنگ کے مقدمات میں اثاثے منجمد کرنے کے اختیارات خصوصی ججز کو حاصل ہوں گے

مزید خبریں

آپ کی راۓ