ٹرمپ کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہیں: قالیباف

4

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان دھمکیوں کا کوئی اثر ہوتا تو ٹرمپ آج اس قدر مایوسی کا شکار نہ ہوتے۔

اپنے بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ ایران امریکی دھمکیوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا اور بہتر ہوگا کہ امریکی حکام اپنے بیانات میں احتیاط برتیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج ہر قسم کے حالات میں مختلف انداز سے جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ مخالفین کچھ بھی کہتے رہیں، لیکن عملی اقدامات کا فیصلہ ایران خود کرے گا اور اسی کے مطابق ردعمل دیا جائے گا

مزید خبریں

آپ کی راۓ