گلگت بلتستان کا وزیراعلی پیپلزپارٹی سے منتخب

8

گلگت بلتستان اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔

اسپیکر عمران ندیم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں امجد حسین ایڈووکیٹ کی کامیابی کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، جس کے باعث امجد حسین ایڈووکیٹ بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

ایوان میں موجود تمام ارکان نے امجد حسین ایڈووکیٹ کی حمایت کا اظہار کیا۔

امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت بلتستان کے پانچویں وزیراعلیٰ ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے عمران ندیم گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کفایت الرحمان ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے تھے

مزید خبریں

آپ کی راۓ