شدید زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی

11

وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 589 ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 50 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں، جبکہ 3 ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں اسپین، چین اور اٹلی کے شہری بھی شامل ہیں، جس سے یہ سانحہ بین الاقوامی نوعیت اختیار کر گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے، کیونکہ کئی متاثرہ علاقوں سے تاحال مکمل معلومات موصول نہیں ہو سکیں۔

متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے اور متاثرین کو امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ