جیو نیوز نیٹ ورک پے سائبر حملے

12

اسلام آباد: گزشتہ 10 روز سے جیو کی ویب سائٹس اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مسلسل ہیک کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا مقصد جیو کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر غیر مجاز رسائی حاصل کرکے اپنی مرضی کا مواد شائع کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیو ڈیجیٹل کی تکنیکی ٹیم مسلسل سائبر حملوں کا مقابلہ کر رہی ہے اور اب تک متعدد ہیکنگ کی کوششوں کو ناکام بنا چکی ہے، جس کے باعث کسی بھی غیر متعلقہ یا ناپسندیدہ مواد کو ویب سائٹس یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ ہونے سے روک لیا گیا۔

اس سنگین صورتحال کے پیش نظر جیو کی انتظامیہ نے متعلقہ سرکاری اداروں کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے تاکہ ان سائبر حملوں کی تحقیقات کی جا سکیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

انتظامیہ کے مطابق اس معاملے پر قانونی کارروائی بھی جاری ہے، جبکہ جیو کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ