ایران کیساتھ آج دوحہ میں ملاقات ہوگی: ٹرمپ

11

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی درخواست پر آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات ہوگی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کیے جائیں گے۔

اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان دوحہ میں ہونے والا اجلاس شاید اہم ثابت ہو، اور شاید نہ بھی ہو، تاہم وہ اس کے نتائج کے حوالے سے پُرامید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر آمادہ ہے، جبکہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی مسلسل کمی آرہی ہے۔

ادھر وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ امریکا کے مشرقِ وسطیٰ کے لیے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر رواں ہفتے دوحہ جائیں گے، جہاں ایرانی حکام کے ساتھ اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے علاوہ تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق ان مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام سمیت دیگر اہم علاقائی اور دوطرفہ امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا

مزید خبریں

آپ کی راۓ