آج دوحہ امریکیوں سے کوئی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ

4

ویب ڈیسک: ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے دوحا میں امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ ملاقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر میں امریکی حکام سے کسی ملاقات کا کوئی شیڈول طے نہیں ہوا۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایرانی وفد دوحا ضرور جائے گا، تاہم اس دورے کا مقصد مفاہمتی یادداشت (Memorandum of Understanding) کی شقوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینا ہے، نہ کہ امریکی وفد سے ملاقات۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکی نمائندوں کے قطر کے دورے کا ایرانی وفد کے دورے سے کوئی تعلق نہیں، جبکہ حتمی معاہدے سے متعلق مذاکرات کا عمل بھی ابھی شروع نہیں ہوا۔

اس سے قبل ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ رواں ہفتے امریکا کے ساتھ ورکنگ گروپس کے تکنیکی اجلاس کا کوئی منصوبہ موجود نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورکنگ گروپس کے درمیان تکنیکی مذاکرات کا پہلا دور تمام ضروری شرائط پوری ہونے کے بعد ہی منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی درخواست پر آج دوحا میں دونوں ممالک کے درمیان ملاقات ہوگی، تاہم ایرانی وزارتِ خارجہ نے اس دعوے کی باضابطہ تردید کر دی ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ