شدید بارشوں سےہلاکتیں اور سیلاب آ گیا

2

پشاور: خیبر پختونخوا میں گزشتہ رات سے جاری تیز بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف علاقوں سے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے باڑہ زکا خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ 3 بچے زخمی ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق لوئر چترال میں موسلادھار بارش اور سیلاب کے باعث 27 مکانات متاثر ہوئے۔ سیلاب سے 2 مساجد، 2 دکانوں اور ایک پل کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ 4 گاڑیاں اور متعدد موٹر سائیکلیں بھی متاثر ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق اپر چترال کے علاقوں یارخون اور مستوج میں سیلاب سے ایک مکان کو نقصان پہنچا۔ متاثرہ خاندانوں کو امدادی سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لوئر چترال میں سیلاب کے باعث بند ہونے والی 2 رابطہ سڑکیں بحال کر کے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں۔

ادھر متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ شہریوں سے خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ