ایران کو اربوں ڈالر دینے پے اتفاق عرب میڈیا کا دعوی

2

ویب ڈیسک: ایران کو 3 ارب ڈالر فراہم کرنے پر عبوری اتفاق ہو گیا ہے، تاہم یہ رقم مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت سے مشروط ہوگی۔

عرب ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے مذاکرات کے دوران شرط رکھی ہے کہ ہر مرحلے میں پیشرفت کے ساتھ 3 ارب ڈالر جاری کیے جائیں۔

رپورٹ کے مطابق مذاکرات آبنائے ہرمز سے متعلق سلطنت عمان کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبے کی بنیاد پر جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمان کی تجویز پر مزید مشاورت کے لیے مذاکراتی وفود اپنے اپنے ممالک واپس جائیں گے، جہاں تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ مذاکرات کے شیڈول پر فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے متعلقہ فریقین کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی

مزید خبریں

آپ کی راۓ