امریکہ کے ایران پے مزید حملے

2

امریکی فوج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ایران میں ایک اور کارروائی کرتے ہوئے مسلسل آٹھویں رات بھی حملے کیے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو درپیش خطرات کے خاتمے اور ایران کی عسکری صلاحیت کو مزید کمزور کرنے کے مقصد سے کیے گئے۔

سینٹکام کے مطابق یہ کارروائیاں گزشتہ رات اردن میں امریکی فوجیوں پر حملے کرنے والی ایرانی فورسز کو فوری جواب دینے اور انہیں سزا دینے کے لیے کی گئیں۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے جنوبی ایران کے علاقے سیرک کے قریب حملے کیے، جبکہ حاجی آباد شہر کے نواحی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اس سے قبل روسی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اردن میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف بھرپور فضائی کارروائی کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ ان دعوؤں اور جوابی بیانات کے باعث خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، جبکہ دونوں ممالک کی جانب سے صورتحال پر مسلسل بیانات کا سلسلہ جاری ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ