پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بڑھنے کا سلسلہ جاری

3

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 25 جولائی کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل ردوبدل جاری ہے۔ 18 جولائی کو پیٹرول 5 روپے 44 پیسے جبکہ ڈیزل 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ کی بندش کے باعث 21 جولائی کو قیمتوں کا تعین کرتے ہوئے پیٹرول 35 پیسے فی لیٹر سستا جبکہ ڈیزل 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔

اس کے بعد 22 جولائی کو پیٹرول 4 روپے 93 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 15 پیسے، 23 جولائی کو پیٹرول 6 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 83 پیسے جبکہ 24 جولائی کو پیٹرول 4 روپے 40 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔

مسلسل اضافوں کے باعث عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

مزید خبریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوث...

آپ کی راۓ