معاہدہ نیٹو کے آرٹیکل پانچ کے عین مطابق ہے: ترک وزیرخارجہ

1

انقرہ: ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ نیٹو کے آرٹیکل 5 یعنی ‘اجتماعی دفاع’ کے اصول کے مطابق عمل میں لایا گیا ہے۔

انقرہ سے جاری اپنے بیان میں ترک وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ ایران یا کسی دیگر ملک کے خلاف نہیں، بلکہ اس کا مقصد خطے میں پائیدار سلامتی اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

حاقان فیدان نے بتایا کہ اس نئے اتحاد کے تحت نیٹو کی طرز پر ایک وزارتی کمیٹی اور جنرل سیکریٹریٹ قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس جنرل سیکریٹریٹ کا ہیڈ کوارٹر سعودی عرب میں ہوگا۔

ترک وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ تکنیکی معاملات طے پانے کے بعد مصر بھی اس دفاعی اتحاد کا حصہ بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ نیٹو کا آرٹیکل 5 ‘اجتماعی دفاع’ کے اصول کی ضمانت دیتا ہے، جس کے تحت اتحاد کے کسی ایک رکن پر حملہ تمام ارکان پر حملہ تصور کیا جاتا ہے اور تمام اتحادی مل کر اس کا دفاع کرتے ہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ