اسرائیل جان بوجھ کر جنگلات کو آگ لگا رہا ہے

3

جنوبی لبنان میں لبنانی فائر فائٹرز، امدادی کارکنوں، مقامی رہائشیوں اور ماحولیاتی تنظیموں کی جانب سے یہ الزام سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی فوج خطے کے جنگلات اور زرعی فصلوں کو تباہ کرنے کے لیے ڈرونز اور طیاروں کے ذریعے آتشی مواد گرا رہی ہے۔

لبنانی حکام کے مطابق ان آتشزدگیوں کے نتیجے میں سرحدی علاقوں کی تقریباً 30 سے 40 فیصد زمین شدید متاثر ہو چکی ہے۔

سول ڈیفنس کے مطابق منگل کے روز ‘خیام’ کے قریب آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف فائر فائٹرز پر اسرائیلی ڈرون سے حملہ کیا گیا، جس کے باعث ایمرجنسی عملے کو ریسکیو آپریشن چھوڑ کر پیچھے ہٹنا پڑا۔

فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ 17 جون کی جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں زیتون کے باغات اور زرعی زمینوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔ جنگلات اور زرعی علاقوں میں آگ بھڑکانے کے لیے سفید فاسفورس اور دیگر آتش گیر مواد کا استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے ماحولیات اور مقامی زراعت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ