جماعت اسلامی کے دھرنے شروع

3

کراچی، لاہور اور پشاور میں پیٹرولیم لیوی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی نے احتجاجی دھرنے دے دیے۔

کراچی میں جماعت اسلامی کی ریلی امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی قیادت میں فوارہ چوک پہنچ گئی۔ جماعت اسلامی نے گورنر ہاؤس پر دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا تھا، جس کے تحت کارکنان سندھ ہائیکورٹ سے گورنر ہاؤس کی جانب رواں دواں ہیں۔ گورنر ہاؤس کے قریب پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

دھرنے کے بعد فوارہ چوک سے پریس کلب اور آرٹس کونسل جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے مال روڈ پر فیصل چوک، ایوان وزیراعلیٰ کے قریب دھرنا دیا، جہاں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان بھی پہنچ گئے۔ احتجاج کی قیادت امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری اور دیگر رہنماؤں نے کی۔

جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پشاور میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دے دیا، جس کے باعث صدر خیبرپختونخوا اسمبلی چوک تک سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے۔ دھرنے سے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ خطاب کریں گے

مزید خبریں

آپ کی راۓ