آئی اے ای اے نے ایران کی شکائت لگا دی

2

ایران کا ایٹمی پروگرام: اقوام متحدہ کی جوہری ایجنسی 20 سال بعد سلامتی کونسل پہنچ گئی، مزید پابندیوں کا خدشہ

ویانا / نیویارک:

اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ایٹمی توانائی کمیشن (IAEA) نے پچھلے بیس برسوں میں پہلی مرتبہ ایران کے خلاف باضابطہ شکایت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھجوا دی ہے۔ ایجنسی کے مطابق ایران اپنے ملک میں مشتبہ مقامات پر یورینیم کے باقیات کے معائنے اور تفتیش کی اجازت دینے سے مسلسل گریز کر رہا ہے۔

مغربی حکام کا مؤقف ہے کہ ایران میں موجود یورینیم کی باقیات کے معائنے سے اس بات کے ٹھوس شواہد مل سکتے ہیں کہ تہران نے 2003ء تک خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا پروگرام جاری رکھا ہوا تھا۔

دفاعی و بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی اے ای اے کی جانب سے سلامتی کونسل سے رجوع کیے جانے کے بعد تہران کے خلاف بین الاقوامی دباؤ میں شدید اضافہ ہوگا اور کونسل کی جانب سے ایران پر نئی معاشی و سفارتی پابندیاں عائد کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ