نجم سیٹھی: پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں کرنے کا عزم کیا ہوا ہے

671

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہم نے پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں کرانے کی کمٹمنٹ کر رکھی ہے۔

پلیئر ڈرافٹنگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کی پانچویں ٹیم ملتان سلطان کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بار اسٹارز کی لائن اپ پہلے سے بہتر ہے ۔

لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ جاری ہے جس میں 291 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 501کرکٹرز میں سے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جارہا ہے ۔

کرکٹ کے ستاروں کی کہکشاں آج سجے گی، کون بنیں گے لاہور قلندرز؟؟ ،کون کون ہوگا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز؟؟، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیم میں کون ہوگا شامل اور کون بنے گا ملتان سلطان کی شان ؟؟ اس کا سب کو کچھ دیر پتہ چل جائے گا ۔

ڈرافٹ میں آسٹریلیا، انگلینڈ، ساوتھ افریقا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے علاوہ زمبابوے، افغانستان، یو اے ای، نیپال اور کینیڈا کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

شین واٹسن ،کولن انگرام، ڈیوائن براوو، ای این بیل سمیت کئی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔ ایلبی مورکل یا کرس گیل، کون سا بلے باز کس ٹیم میں دکھائے گا کھیلاس کا پتہ ڈرافٹنگ کے بعد سب کو چل جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کا چناؤ 5 کیٹیگریز میں ہوگا۔ پلاٹینم والے پلیئرز کو کم از کم ایک لاکھ 40 ہزار ڈالرز، ڈائمنڈ میں 70 ہزار ڈالرز، گولڈ میں پچاس 50ہزار ڈالرز جبکہ سلور میں 22 ہزار ڈالرز ملیں گے۔ ایمرجنگ کیٹیگری میں کھلاڑیوں کو دس ہزار ڈالرز دیئے جائیں گے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ