حسن علی کی تباہ کن باؤلنگ

848

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز نے حسن علی اور شعیب ملک کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈھاکا ڈائنامائٹس کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 21 ویں میچ میں ڈھاکا ڈائنامائٹس کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پہلا میچ کھیلنے والے حسن علی کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث ڈھاکا کی ٹیم 18.3 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ون ڈے کے عالمی نمبر ایک باؤلر نے 20 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد سیف الدین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں کومیلا وکٹورینز نے شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف تک رسائی حاصل کر لی۔

شعیب ملک نے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ڈائنامائٹس کی جانب سے محمد عامر اور سنیل نارائن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ حسن علی کو عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ