پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بڑا اعلان کر دیا۔ جانئے

917

پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بورڈ حفیظ کے ساتھ کھڑا ہے اور باؤلنگ ایکشن ٹھیک کرانے کیلئے ہر قسم کی سپورٹ کی یقین دہانی کراتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حفیظ کا ایکشن ٹھیک کرانے کیلئے پی سی بی پہلے ہی ایک ریویو کمیٹی قائم کر چکا ہے جس میں احسن رضا،علی ضیا، سلیم جعفر اور سجاد اکبر شامل ہیں۔

کمیٹی کو یہ ذمے داری سونپی گئی ہے کہ وہ آئی سی سی کے طے شدہ اصولوں کے مطابق ایکشن ٹھیک کرانے کیلئے حفیظ کو ہر ممکن ٹریننگ اور معاونت فراہم کریں۔

چار رکنی کمیٹی کی تجاویز پر حفیظ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنے ایکشن پر کام کریں گے اور ہر دس دن بعد لمس میں قائم بائیو مکینکس لیب میں ان کے ایکشن کا جائزہ لیا جائے گا اور آئی سی سی سے آفیشل ٹیسٹ کی سفارش کرنے سے قبل انہیں ہر طرح کی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

پی سی بی نے ایسی تمام قیاس آرائیوں کی تردید کی جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ بورڈ باؤلنگ ایکشن پر پابندی کے بعد حفیظ کو سپورٹ نہیں کر رہا اور میڈیا میں اس طرح کی خبروں کو پی سی بی کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیا

مزید خبریں

آپ کی راۓ