اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ

825

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر اوپننگ بلے باز ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی عائد کردی۔پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے ناصر جمشید کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ایک سال کے لئے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگادی۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ناصر جمشید پر سپاٹ فکسنگ کیس میں حکام کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران بار بار ناصر جمشید کو بار بار بلایا گیا لیکن وہ انگلینڈ سے پاکستان نہیں آئے جس پر وہ پی سی بی اینٹی کرپشن کی دو شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔ ناصر جمشید کو یہ سزا سپاٹ فکسنگ کیس میں نہیں بلکہ تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران اسپاٹ فکسنگ میں شرجیل خان، محمد عرفان، خالد لطیف، ناصر جمشید اور سلمان بٹ کا نام سامنے آیا تھا جنہیں بعدازاں معطل کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ