روہت شرما کا بڑا کارنامہ

736

ھارتی اوپپنگ بلے باز روہت شرما، سری لنکا کے 208 رنز اسکور کر کے ایک روزہ کرکٹ میں تین مرتبہ ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

روہت شرما نے چندی گڑھ میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں 12 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے یہ کارنامہ انجام دیا۔

ایک روز کرکٹ میں سب بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بھی روہت شرما کے پاس ہے، انہوں نے 13 نومبر 2014 کو کولکتہ میں سری لنکا ہی کے خلاف 173 گیندوں پر 264 رنز کی اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

اس سے قبل روہت شرما نے 2 نومبر 2013 کو بنگلور میں آسٹریلیا کے خلاف 209 رنز کی اننگز کھیل کر پہلی مرتبہ اس فارمیٹ میں ڈبل سینچری اسکور کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ