
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عرفان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام لکال دیا گیاہے۔تفصیلات کےمطابق فاسٹ باؤلر محمد عرفان کو اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں شاہ زیب حسن کیس میں گواہ بننے کا انعام مل گیا اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سے نکال دیا گیا ہے۔ای سی ایل سے نام نکلنے کے بعد محمد عرفان ٹی ٹین لیگ کھیلنے آج دبئی روانہ ہوجائیں گے۔ادھر پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث شاہ زیب حسن کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی ہوگئی اور پی سی بی کے گواہ محمد عرفان اسلام آباد ہونے کی وجہ سے آج سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی نہیں آ سکے۔