کرکٹ اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان

728

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نےنئے نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے کرکٹ اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سخی حسن جیمخانہ کے کاکا کرکٹ گراؤنڈ کی افتتاحی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں اور ابھرتے ہوئے نوجوانوں کےلئے ایک اکرکٹ اکیڈمی بنانا چاہتا ہوں جس سے ان بچوں کا ٹیلنٹ سب کے سامنے آسکے ۔ انھوں نے کہاکہ نئے کھلاڑیوں کواپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مناسب مواقع میسرآجائیں تووہ عمدہ کارکردگی پیش کرسکتے ہیں،کراچی میں بے انتہا ٹیلنٹ ہے۔قومی کپتان نے کہا کہ نوجوان نسل کو موبائل و دیگر لغویات سے بچانے کے لیے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے ، پی ایس ایل کا کراچی میں انعقاد خوش آئند ہے، شہریوں کوطویل مدت کے بعد اچھی تفریح میسر آئے گی

مزید خبریں

آپ کی راۓ