دولت اسلامیہ نے کشمیری مجاہدین کے ساتھ وفاداری کا اعلان کر دیا۔بھارت پریشان

783

شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے آن لائن اکاؤنٹ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ’کشمیری مجاہدین‘ کی جانب سے ان کے ساتھ وفاداری کا اعلان کیا گیا ہے۔

مبصرین کا خیال ہے کہ اس سے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں دولت اسلامیہ کی شاخ کھلنے کا راستہ ہموار ہوتا نظر آتا ہے۔

تقریباً 14 منٹ کی اس ویڈیو کو 25 دسمبر کو دولت اسلامیہ کے ناشر نیوز نیٹ ورک چینل پر ٹیلی گرام میسجنگ ایپ کے ذریعے ’ولایت کشمیر‘ ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

 

 

اس میں ایک نقاب پوش نظر شخص نظر آ رہا ہے جس کی شناخت ابو البرا الکشمیری کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ اردو زبان میں دولت اسلامیہ کے رہنما ابوبکر البغدادی کے ساتھ وفاداری کا اعلان کر رہے ہیں۔ اس بیان کے ساتھ انگریزی زبان میں سب ٹائٹل ہیں۔ وہ اس خطے کے دوسرے شدت پسند گروہوں کو اس کی ترغیب بھی دیتے ہیں۔

الکشمیری نے حال ہی میں ذاکر موسیٰ کی قیادت میں کشمیر میں قائم ہونے والے القاعدہ سے منسلک جہادی گروپ ’انصار غزوۃ الہند‘ کا نام لیتے ہوئے اسے بیعت کی دعوت دی

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ