بیرون ممالک مقیم پاکستانی اسلام اور پاکستان کے سفیر ہیں

499

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی اسلام اور پاکستان کے سفیر ہیں، انہیں چاہیے کہ اپنے اچھے اور مثبت کردار کے ذریعے اسلام اور پاکستان کا امیج بہتر بنانے کے کوشش کریں۔

اسلامک کلچرل سینٹر اوسلو میں پاکستانی کمیونٹی کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپ کے ایک عمل سے مقامی معاشرے میں اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں اچھا یا برا تاثر قائم ہوسکتاہے، آپ نے مقامی لوگوں کو کتابیں پیش کرکے یا اپنی تقاریر سنا کر متاثر نہیں کرسکتے بلکہ اس مقصد کے لیے آپ کا کردار بہت اہم ہے،عملی طور پر ثابت کریں کہ آپ اس ملک کے اچھے شہری ہیں جہاں رہتے ہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ