
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے امریکی مندوب نکی ہیلے کوانتہائی واضع الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کا امریکا سے تعاون کسی امداد کی بنیاد پر نہیں بلکہ قومی مفاد اور اصولوں پر ہے۔
اگر پاکستانی تعاون کو سراہا نہیں گیا تو پاکستان اس پر نظرثانی کرسکتاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا بھر میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں ہیں اور دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں شامل بھی رہاہے۔