ٹرمپ۔۔۔۔۔میری جیب میں

633

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر اور داماد جیرڈ کشنر ان کی جیب میں ہیں،جیرڈ کشنر نے ان سعودی شہزادوں کے بارے میں معلومات دیں جو ان سے مخلص نہیں تھے تاہم جیرڈ کشنر کے وکیل نے ان تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دیدیا ، محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب میں اصلاحی کوششوں جاری ہیں،تاہم تحفظات رکھنے والوں کو اس بات پر قائل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی جائے۔عرب ٹی وی کے مطابق جیرڈ کشنر نے محمد بن سلمان کو ان سعودی شہزادوں کے بارے میں معلومات دیں جو ان سے مخلص نہیں تھے۔اس حوالے سے ایک اور ذرائع کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان نے ابوظہبی کے شہزادے محمد بن زید النہیان سے کہا تھا کہ جیرڈ کشنر ان کی جیب میں ہےتاہم جیرڈ کشنر کے وکیل نے ان تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ یہ تمام الزامات ہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکا میں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ دنیا میں

یورینیئم کے 5 فیصد ذخائر سعودی عرب میں ہیں،ان ذخائر کو استعمال نہ کرنا ایسا ہی ہے جیسے ہم سے کہا جائے کہ تیل کے ذخائر استعمال نہ کریں۔سعودی عرب میں اصلاحی کوششوں جاری ہیں ،تاہم تحفظات رکھنے والوں کو اس بات پر قائل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی جائے، اسلام انتہائی سادہ اور پیچیدگی سے پاک دین ہے، بعض عناصر اسے شدت پسند بناکر پیش کرنے کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا یہ فیصلہ اذیت ناک اقدام ہے،مشرق وسطیٰ کے مسائل حل کیے گئے تو یہ خطہ یورپ سے کم نہیں ہوگا

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ