
کراچی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
کھیل کے شروع میں تو اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوزیشن کافی مضبوط رہی تاہم رونکی کے آؤٹ ہونے کے بعد پشاور زلمی کی ٹیم میچ میں طوفانی طریقے سے واپس آئی ۔
ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ پشاور پر میچ کی گرفت مضبوط ہورہی ہے۔کرس جورڈن نے شاداب خان کا ایک مشکل کیچ لیا لیکن کامران اکمل نے آصف علی کا کیچ چھوڑ کر ایک طرح سے ٹرافی ہی ڈراپ کر دی۔