پی ٹی آئی حکومت کی قلا بازیاں جاری

584

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ منگل کو اقتدار میں اپنا پہلا مہینہ (30)مکمل کرلیا۔ کابینہ کے اجلاس میں انہوں نے اپنے وزراء سمیت کم از کم 16؍ بار اپنے کئے گئے وعدوں سے پیچھے ہٹے۔ درج ذیل پیراگرافس میں وزیراعظم کے ترجمان افتخار درانی کے موقف سمیت قلابازیوں کی تفصیل دی گئی ہے (1) انتخابات سے قبل اور بعد عمران خان نے وزیراعظم ہائوس میں نہ رہنے کا عہد کیا لیکن بالآخر انہوں نے وزیراعظم میں ملٹری سیکریٹری کے مکان میں رہنے کو ترجیح دی تاہم افتخار درانی کا اصرار ہے کہ وزیراعظم ہائوس پی ایم اسٹاف کالونی میں واقع ہے۔ یہ دعویٰ ہے درست نہیں۔ مذکورہ مکان وزیراعظم کے لئے مختص رہائش گاہ سے چند گز کے فاصلے پر اور کالونی وزیراعظم ہائوس کے باہر بری امام کے مزار جانے والی سڑک پر ہے (2) عمران خان کا ایک وعدہ یہ بھی تھا کہ وہ کوئی پروٹوکول نہیں لیں گے۔ وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد حکومتی ترجمان کے مطابق ان کے سپرد دو گاڑیاں اور دو ملازم ہوں گے۔ اگر اسلام آباد میں ان کے قافلے پر یقین کیا جائے تو اس میں 6؍ گاڑیاں وزیراعظم کے ساتھ ہوتی ہیں لیکن افتخار درانی کا کہنا ہے کہ عمران خان اب بھی سیکورٹی مقاصد کے لئے دو ہی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں۔ ایک جیمر گاڑی اور بلیو بک کے مطابق سیکورٹی کی مد میں گاڑی ساتھ چلتی ہے (3) حلف برداری کے ایک دن بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنی حکومت کے اول تین ماہ میں بیرون ممالک کے دورے نہیں کریں گے لیکن وہ منگل کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورے پر چلےگئے۔ افتخار درانی نے اس کے دفاع میں کہا کہ مستقبل میں سرمایہ کاری کے لئے حکومتی سطح پر مذاکرات کے لئے انہیں جانا پڑا (4) کابینہ اجلاس میں طے کیا گیا تھا کہ غیر ملکی دوروں کے لئے خصوصی طیارہ استعمال نہیں ہوگا لیکن وزیراعظم اپنے لئے مختص طیارے ایئر فورس ون کے ذریعہ روانہ ہوئے۔ افتخار درانی نے جواز دیا چونکہ عمران خان کو تین شہروںمیں جانا تھا اور یہ کمرشیل پرواز کے ذریعہ ممکن نہ تھا (5) وفاقی کابینہ کے دوسرے اجلاس میں وفاقی وزراء کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کی گئی۔ وزیراعظم کے ساتھ چار وزراء/مشیر سعودی عرب اور امارات کے دورے پر گئے ہیں جن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مشیر تجارت عبدالرزاق دائود ساتھ سفر کررہے ہیں (6) اس کابینہ اجلاس میں وزیراعظم اور وزر اء کے کمرشیل پروازوں سے سفر کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چار روز قبل خصوصی پرواز سے کابل گئے تھے۔ افتخار درانی نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا (7) افغانیوں اور بنگالیوں کو پاکستانی شہریت دینے کے لئے حکومت کی قلابازی اچانک یو ٹرن کی تازہ ترین مثال ہے۔ وزیراعظم نے اس بات کا اعلان گزشتہ اتوار کو کیا۔ اپنے تحت وزارت داخلہ کو جامع پالیسی مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی لیکن منگل کو انہوں نے اپنا بیان بدل لیا۔ پارلیمنٹ کو بتایا کہ ان کا کہا غور و فکر کے لئے ہےکوئی حتمی پالیسی نہیں۔ افتخار درانی کا دعویٰ ہے کہ عمر ان خان اپنے کہے سے پھرے نہیں۔ لوگ اس بات کو سمجھیں کہ جو مہاجرین کی حیثیت سے پاکستان آئے اور جو یہیں پیدا ہوئے ان میں فرق ہے (8) بیورو کریسی کو سیاست سے پاک کرنا عمران خان کا ایک او ر وعدہ تھا لیکن ان کی حکومت نے اسکے الٹ ہی کام کیا۔ ڈی پی او پاک پتن رضوان گوندل کو پہلے منصب سے ہٹایا گیا اور جب انہوں نے خاور مانیکا سے معافی مانگنے سے انکار کیا تو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رضوان گوندل کو طلب کرکے معافی مانگنے پر مجبور کیا۔ وفاقی حکومت نے اس معاملے میں کچھ نہیں کیا، سپریم کورٹ نے اس کا نوٹس لیا۔ چکوال اور راجن پور کے ڈپٹی کمشنرز نے سیاسی دبائو کی شکایت کی تو انہیں اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردیئے گئے۔ افتخار درانی نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا (9) اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل میں یو ٹرن لیا گیا ۔عاطف میاں کو کونسل کا رکن بنایا جب عقیدے کی بنیاد پر مزاحمت کے ساتھ دبائو بڑھا تو حکومت نے پہلے تو مزاحمت کی لیکن بالآخر دبائو کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے (10) گیس کے نرخوںمیں اضافے کے معاملے وزیر اطلاعات فود چوہدری ابتداء میں تردید کرتے رہے لیکن بعد ازاں خبر درست ثابت ہوئی۔ وزیر پٹرولیم نے نرخوں میں اضافے کا اعلان کیا۔اس وقت فواد چوہدری ان کے ساتھ ہی کھڑے تھے۔ افتخار درانی کا کہنا تھا کہ گیس پر 67؍ ارب روپے کا گردشی قرضہ ہے (11)پاک چین اقتصادی راہ داری (سی پیک) کو بھی غیر ذمہ دارانہ بیانات سے نہیں بخشا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ حکومت پروجیکٹ پر نظرثانی کا ارادہ رکھتی ہے اور فیصلے تک اسے روک دیا جائے گا۔ جب اس خبر نے ناراضی اور قیاس آرائیوں کو جنم دیا تو مشیر کواپنے الفاظ واپس لینے پڑے اور کہا کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا۔ افتخار درانی کا کہنا تھا حکومت کا موقف واضح اور وہ موقف پر قائم ہے (12) عمران خان اہم عہدوں پر منظور نظر افراد کو گزشتہ حکومت کے دور میں تعینات کئے جانے پر تنقید کرتے رہے جس میں نجم سیٹھی کو پی سی بی کا چیئرمین بنایا جانا بھی شامل تھا۔ انہوں نے گزشتہ 20؍ اگست کو استعفیٰ دیا۔ حلف اٹھانے کے دو دن بعد عمران خان نے وہی کیا جس کے لئے وہ نواز شریف پر نکتہ چیں رہے۔ انہوں نے احسان مانی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کانیا سربراہ بنادیا۔ افتخار درانی کا اس پر کہنا تھا کہ نجم سیٹھی صحافی رہے جبکہ احسان مانی پہلے بھی پی سی بی کے سربراہ رہے تاہم وہ اس بات کا جواب نہیں دے سکے کہ نواز شریف غلط اور عمران خان درست کیوں ہیں (13) عمران خان مختلف ترقیاتی کاموں کے افتتاح کرنے پر بھی نواز شریف پر نقاد رہے لیکن گزشتہ روز لوگوں نے انہیں راولپنڈی، میانوالی ایکسپریس کا افتتاح کرتے دیکھا۔ افتخار درانی نے کوئی تبصرہ نہیں کیا (14) انتخابی کامیابی کے بعد اپنی تقریر میں مبینہ انتخابی دھاندیوں پر اپوزیشن کے مطالبے کے مطابق حقائق جاننے والا کمیشن تشکیل دینے کا کہا اور کہا وہ ہر حلقہ انتخاب کھولنے کے لئے تیار ہیں، دو دن بعد انہوں نے حلقہ این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے خواجہ سعد رفیق کے عدالت سے رجوع کرنے پر اعتراض کیا اور سپریم کورٹ نے اپیل پر حکم امتناع جاری کیا۔ افتخار درانی کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کو تمام تر مواقع فراہم کئے گئے لیکن اس کی وضاحت نہیں کرسکے کہ عمران خان نے پھر عدالت سے کیوں رجوع کیا (15) وزیراعظم عمران خان نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ٹیلی فونک کال وصول کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پومپیو نے ان پر پاکستان سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی پر زور دیا اس دعوے کی پاکستان کے دفتر خارجہ نے تردید کی۔ افتخار درانی کا کہنا تھا کہ سفارتی تعلقات میں ڈپلومیسی سے کام لینے کی ضرورت ہوتی ہے ہم محکمہ خارجہ کے جاری گفتگو کے مسودے کی توثیق نہیں کرتے (16) ایک اور سفارتی لغزش بھارتی وزیراعظم مودی کے تہنیتی پیغام کی تشریح کے حوالے سے ہوئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا پہلےروز کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نے جامع مذاکرات کے اعادے کی پیشکش کی ہے جس کی بھارت نے تردید کی۔ بعد ازاں دفتر خارجہ کو بیان واپس لینا پڑا۔

(جنگ)

مزید خبریں

27آئینی ترمیم کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں: عطااللہ تارڑ Skip to Editor Add Media Add Contact Form VisualCode Paragraph Shortcodes   Word count: 0   Auto Cache Settings Move upMove downToggle panel: Auto Cache Settings Enable: The cache will be created automatically after the contents are saved. More Info Publish Move upMove downToggle panel: Publish Preview (opens in a new tab) Status: Draft Edit Edit status Visibility: Public Edit Edit visibility Publish immediately Edit Edit date and time Lock Modified Date SEO: 0 / 100 Audio Move upMove downToggle panel: Audio Audio file No file selected Add File Format Move upMove downToggle panel: Format Post Formats Standard Video Categories Move upMove downToggle panel: Categories All Categories Most Used Featured Featured blog Featured column Geo anchor Latest news News tickers اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈلز بچوں کی دنیا بہاولپور وسیب تعلیمی ادارے جیوقائد پنجاب دلچسپ و معلوماتی دنیا دین اسلام میڈيا Pictures پاکستان پولیس چوہدری عزیز سابق سینئر وزیر کرپشن کہانی کھيل + Add Category Tags Move upMove downToggle panel: Tags Add Tag Separate tags with commas Choose from the most used tags Featured image Move upMove downToggle panel: Featured image Set featured image Featured Video Move upMove downToggle panel: Featured Video Paste a video link from Youtube, Vimeo, Dailymotion, Facebook or Twitter it will be embedded in the post and the thumb used as the featured image of this post. You need to choose Video Format from above to use Featured Video. Notice: Use only with those post templates: Post style default Post style 1 Post style 2 Post style 9 Post style 10 Post style 11 Find more about this feature Link SuggestionsClick on the button to copy URL or insert link in content. You can also drag and drop links in the post content. Move upMove downToggle panel: Link Suggestions We can't show any link suggestions for this post. Try selecting categories and tags for this post, and mark other posts as Pillar Content to make them show up here. Content AI Move upMove downToggle panel: Content AI Post Slider and Carousel - Settings Move upMove downToggle panel: Post Slider and Carousel - Settings Unlock all settings by upgrading to the Pro version. Unlock Premium Features Disable Social Sharing Check this box to disable social sharing for this post. Featured Post Check this box to mark this post as a featured post. Post Sub Title Enter post sub title. Read More Link Enter custom read more link. Leave empty for default post permalink. Trending Post Settings Post View Count 1008 Rank Math SEO Move upMove downToggle panel: Rank Math SEO GeneralAdvancedSchemaSocial All Images Videos News Maps More Settings Tools About 43,700,000 results (0.32 seconds) - جيو قائد - Geo Quaid Edit Snippet Focus Keyword Insert keywords you want to rank for. Try to attain 100/100 points for better chances of ranking. ​ 0 / 100 Warning notice Want more? Upgrade today to the PRO version. This post is Pillar Content Basic SEO6 Errors Add Focus Keyword to the SEO title. Add Focus Keyword to your SEO Meta Description. Use Focus Keyword in the URL. Use Focus Keyword at the beginning of your content. Use Focus Keyword in the content. Content should be 600-2500 words long.Fix with AI Additional9 Errors Title Readability2 Errors Content Readability3 Errors WP2Social Auto Publish Move upMove downToggle panel: WP2Social Auto Publish Facebook   Enable auto publish post to my facebook account Yes No Posting method Message format for posting   WP Twitter Auto Publish Move upMove downToggle panel: WP Twitter Auto Publish Twitter   Enable auto publish posts to my twitter account YesNo Attach image to twitter post Message format for posting   Image Options Move upMove downToggle panel: Image Options Author featured image Yes Hide featured image Yes Post settings Move upMove downToggle panel: Post settings Author badge Move upMove downToggle panel: Author badge Show author box? Yes Author Move upMove downToggle panel: Author Author Open Graph and Twitter Card Tags Move upMove downToggle panel: Open Graph and Twitter Card Tags Use this title: If this field is not filled, the title will be generated from the post title Use this image: Recommended size: 1200x630px Use this description: If this field is not filled, the description will be generated from the excerpt, if it exists, or from the content NotificationsWant more? Upgrade today to the PRO version.

آپ کی راۓ