
سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجُبیر نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث افراد کے خلاف مقدمہ سعودی عرب میں ہی چلایا جائے گا۔
بحرین میں ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجُبیر نے کہا کہ سعودی عرب پر الزام لگانے کی غرض سے مغربی میڈیا نے ‘ہیجان’ برپا کر رکھا ہے۔
ان کا یہ بیان ترکی کی جانب سے اس بیان کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس میں ترکی نے مطالبہ کیا تھا کہ اس قتل میں مبینہ طور پر ملوث اٹھارہ سعودی شہریوں کو اس کے حوالے کیا جانا چاہیے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...