بنی گالا میں پھڈا پڑ گیا

587

وزیراعظم عمران خان نے ریحام خان کیساتھ دوسری شادی کی جو جلد ہی ختم ہو گئی جس کے بعد بشریٰ بی بی سے ان کی تیسری شادی ہوئی لیکن اب یہ دعویٰ بھی سامنے آ گیا ہے کہ ان دونوں کے تعلقات میں خراب ہو گئے تھے اور کام تمام ہونے تک بات پہنچ گئی تھی

نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ بنی گالہ میں ایک مرتبہ پھر پھڈا پڑا گیا اور وہاں کام تمام ہونے والا تھا لیکن پھر کچھ لوگ بیچ میں پڑے اور معاملے کو ٹھنڈا کیا۔ اس کیساتھ ہی نجم سیٹھی نے پروگرام کے میزبان سے پوچھا کہ ’میری بات سمجھ رہے ہیں ناں؟‘ جس پر میزبان نے کہا کہ ’میں آپ کا اشارہ سمجھ رہا ہوں۔‘ اس پر نجم سیٹھی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’اسے اشارہ ہی رہنے دیں۔‘

نجم سیٹھی نے اپنی بات مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ معاملہ ٹھنڈا ہونے کے بعد پھر مسئلہ بن گیا اور وہ ایک مرتبہ پھر پھٹ پڑے ۔ انہوں نے پھر میزبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’آپ نے تو نئی شادی کی ہے اور پتہ ہے کہ کتنا مشکل ہوتا ہے گھر بسانا، اپنے ساتھی کیساتھ پیار اور امن کیساتھ رہنا ، اس کیساتھ ہی گھر اوربچوں کی خوشحالی بھی ہوتی ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو کیا مسائل بن سکتے ہیں، کیا پھڈے بن سکتے ہیں۔‘

نجم سیٹھی نے کہا کہ میں جاتے جاتے یہ کہہ دوں کہ یہ خبر عمران خان کی سابق بیگمات ریحام خان اور جمائمہ خان تک پہنچا دیں، وہ بڑی خوش ہوں گی۔

مزید خبریں

بہاولپور(عبدالقدوس): بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میںبہاولپو سفاکیت کی انتہاء ، باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو شادی/ رخصتی سے ایک دن پہلے ...

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

آپ کی راۓ