
آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج جان بوجھ کر شہری آبادی کو کلسٹر بارود سے نشانہ بنا رہی ہے، بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، کلسٹرایمونیشن معاہدے کے تحت غیرمسلح افرادکےخلاف کلسٹربموں کااستعمال ممنوع ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر نہتے کشمیریوں پر کلسٹر بم پھینکے ، بھارتی فوج جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے، بھارت کی جانب سے مسلسل عالمی قوانین اور جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...